Saturday, July 27, 2024

کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ انتخابات میں دگنی نشستیں جیتیں گے،پرویز خٹک

کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ انتخابات میں دگنی نشستیں جیتیں گے،پرویز خٹک
April 5, 2018
دبئی (92 نیوز) دبئی میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک  کے اعزاز میں اعشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ پرویزخٹک نے کہا کہ کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ انتخابات میں دوگنی نشستیں جیتیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف یو اے ای کی جانب سے  وزیراعلیٰ خبرپختونخوا پرویز خٹک کے اعزاز میں عشائیہ میں پی ٹی آئی دبئی کے صدر عرفان افسراعوان اورپی ٹی آئی  یواے ای  کے مرکزی رہنماء حاجی میرحسن اور کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر پرویز خٹک نے   کارکنوں کے سوالوں کے جوابات دئیے اوراپنی حکومت کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف  کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ انتخابات میں دوگنی نشستیں جیتے گی ۔ اس موقع پر عرفان افسر اعوان اور گل محمد خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ  ترقیاتی کام ہوئے اور وہاں کی عوام خوش ہے۔ اگلی مرتبہ بھی کے پی میں عمران خان کی حکومت ہو گی ۔ تقریب کے اختتام پر بہترین کارگردگی  دکھانےوالے پی ٹی آئی کارکنوں میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔