کارٹون سیریز سپنج بوب کے تخلیق کار سٹیفن ہیلنبرگ چل بسے

نیو یارک ( 92 نیوز) مشہور کارٹون سیریز سپنج بوب کوتخلیق کرنے والے آرٹسٹ سٹیفن ہیلنبرگ چل بسے۔
سٹیفن ہیلنبرگ نیوروڈی جنریٹو نامی بیماری میں مبتلا تھے، جس کی تشخیص گزشتہ سال مارچ میں ہوئی تھی ،انکی عمر 57 برس تھی ۔
سٹیفن 1961 میں پیدا ہوئے ، 1984میں میرین بائیولوجی میں گریجوایشن کے بعد انہوں نے ٹیچنگ سے اپنے کیرئیرکا آغاز کیا ۔ 1987میں انہوں نے اینی میشن کے میدان میں قدم رکھا اور شہرہ آفاق کارٹون کیریکٹر سپنج بوب کو تخلیق کیا ۔
انہوں نے بچوں کے پسندیدہ دیگر کارٹون کردار پیٹرک سٹار، مسٹر کریب بھی تخلیق کرکے خوب شہرت کمائی ۔
سٹیفن اس دنیا سے تو رخصت ہوگئے ہیں لیکن اپنےتخلیق کردہ کارٹونز کے ذریعے ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔