Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کاروباری ہفتے کا پہلا دن ،سٹاک مارکٹ 34ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گئی

کاروباری ہفتے کا پہلا دن ،سٹاک مارکٹ 34ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گئی
October 12, 2015
کراچی(92نیوز)کاروباری ہفتے کے پہلے روز کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی اور انڈیکس چونتیس ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے چونتیس ہزار ایک سو تراسی پر بند ہوا۔ تفصیلات کےمطابق گذشتہ ہفتے کی طرح ہفتے کے پہلے روز بھی پاور، سیمنٹ ، ٹیلی کام اور کمونیکیشن سیکٹرز بیرونی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکزبنے رہےجس کی وجہ سے پورا دن مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی  ٹریڈنگ کے دوران ایک موقعے پر انڈیکس چار سو سے زائد پوائنٹس بڑھ کر چو نتیس ہزاردوسوباون تک چلا گیا،تاہم مارکیٹ کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس تین سو چالیس پوائنٹس اضافے کے بعد چونتیس ہزار ایک سو تراسی پر بند ہوا۔ پورے دن کے دوران انیس کروڑ انسٹھ لاکھ سےزائد حصص کی خرید و فروخت بھی ہوئی پورے دن کے دوران ایک سو تراسی کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ اورایک سو پچاس کمپنیوں کے شئیرز کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔        
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔