کراچی: عدالت نے کارساز ٹریفک حادثہ کیس کی مرکزی ملزمہ نتاشا کو بری کردیا گیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی شرقی نے کارساز ٹریفک حادثہ کیس میں مرکزی ملزمہ نتاشا کو بری کردیا۔
عدالت نے متوفی کے اہلخانہ کی جانب سے صلح نامے کے بعد بری کیا ہے۔
عدالت کا کہنا تھا کہ ملزمہ کے خلاف کوئی اور مقدمہ نہیں تو اسے رہا کردیا جائے، ملزمہ نتاشا کے خلاف امتناع منشیات کا مقدمہ زیر سماعت ہے ،منشیات کے مقدمہ میں ملزمہ ضمانت پر رہا ہیں۔
کیس کا پس منظر
یاد رہے کہ 19 اگست کو کراچی میں کارساز روڈ پر تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر راہ گیروں پر چڑھ دوڑی تھی، حادثے میں باپ بیٹی جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ پولیس نے گاڑی چلانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا تھا۔حادثے میں موٹر سائیکل سوار عمران عارف اور اس کی بیٹی آمنہ جاں بحق جبکہ 4 شہری شدید زخمی ہوئے۔