Tuesday, September 17, 2024

کابینہ ڈویژن کی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی !!! پالپا نے ہڑتال مشروط طور پر ختم کر دی

کابینہ ڈویژن کی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی !!! پالپا نے ہڑتال مشروط طور پر ختم کر دی
October 7, 2015
اسلام آباد (92نیوز) پالپا نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ ڈویژن کی یقین دہانی کے بعد ہڑتال مشروط طور پر ختم کر دی ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ دودنوں میں پالپا کے تحفظات دور نہ ہوئے تو میں جوابدہی خود کرونگا۔ تفصیلات کے مطابق کفر ٹوٹا خدا خد کر کے، بالآخر پالپا نے مشروط طور پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے مگر یہ اعلان وہاں نہیں کیا گیا جہاں تین دنوں سے مذاکرات مذاکرات کا کھیل جاری تھا بلکہ یہ اعلان سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ ڈویژن کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدرات چیئرمین سینٹر طلحہ محمود کر رہے تھے۔ اجلاس کے دوران پالپا، پی آئی اے، ایوی ایوی ایشن ڈویژن اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے کرتے دھرتے ایک دوسرے پر معاملات بگاڑنے کا الزام لگاتے رہے لیکن سینٹر طلحہ نے کہا جو کچھ بھی ہو آج تو ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرنا ہی ہو گا۔ سینٹر طلحہ نے پالپا کے صدر عامر ہاشمی سے کہا کہ آپ ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کریں۔ کمیٹی آپ لوگوں کے مسائل دوروزمیں حل کروانے کی ذمہ داری اٹھاتی ہے جس کے بعد پالپا نے دو روز میں تحفظات دور اور مسائل حل کئے جانے کی شرط پر ہڑتال ختم کر دی۔