کابینہ ڈویژن سے تحائف پر ٹیکس اور ڈیوٹیز کی چھوٹ دینے کا اختیار واپس لینے کی منظوری

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت نے فیول سمیت دوست ممالک سے ملنے والے تحائف پر اہم فیصلہ کر لیا ، کابینہ ڈویژن سے تحائف پر ٹیکس اورڈیوٹیزکی چھوٹ دینے کا اختیار واپس لینے کی منظوری دے دی ۔
سعودی عرب سے بطورتحفہ ملنے والے ہائی سپیڈ ڈیزل کی مشروط منظوری دی گئی ، ٹریننگ مشقوں میں استعمال ہونیوالے ڈیزل کو ٹیکس اور ڈیوٹی سے استثنی کی منظوری دے دی گئی ۔
اضافی ڈیزل مارکیٹ میں فروخت کرنے پر تمام ٹیکس اورڈیوٹیز کی ادائیگی لازم قرار دے دی گئی ہے اور ایف بی آر کو کابینہ ڈویژن سے اختیار واپس لینے پاکستان کسٹمز ٹیرف میں ترمیم کی ہدایت کی ہے۔
وفاقی حکومت کو دس ہزارٹن ہائی سپیڈ ڈیزل پر ڈیوٹیز اور ٹیکس سے مکمل چھوٹ کی سفارش کی گئی تھی۔