Sunday, September 25, 2022

کابینہ اجلاس، وزیراعظم کی سربراہان مملکت کے اخراجات کے تعین کیلئے بل لانے کی ہدایت

کابینہ اجلاس، وزیراعظم کی سربراہان مملکت کے اخراجات کے تعین کیلئے بل لانے کی ہدایت
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں بڑا فیصلہ کرلیا گیا، سربراہان مملکت کے اخراجات کے تعین کیلئے بل لانے کی ہدایت کردی گئی۔ وزیراعظم کہتے ہیں قانون سازی کے ذریعے صدر اور وزیراعظم کے اخراجات متعین کئے جائیں۔ وزیراعظم نے قانون سازی کیلئے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کو ذمہ داری دے دی۔ کابینہ اجلاس میں ملکی معاشی و سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا، پی آئی اے بورڈ کیلئے ڈائریکٹرز کی نامزدگی اور یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری دیدی۔