Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کابل کے علاقے وزیر اکبر خان میں دو دھماکے، متعدد افراد زخمی

کابل کے علاقے وزیر اکبر خان میں دو دھماکے، متعدد افراد زخمی
November 2, 2021 --- ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) کابل کے علاقے وزیر اکبر خان میں دو دھماکے ہوئے جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہیں۔

افغان دارالحکومت کابل ایک بار پھر دھماکوں اور فائرنگ کی ترتراہٹ سے گونج اٹھا۔ دہشت گردوں نے اس بار ملٹری اسپتال کو نشانہ بنایا۔

 عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کار میں موجود بارودی مواد کے ذریعے کئے گئے جن کے بعد داعش کے جنگجو اسپتال میں داخل ہوئے جہاں ان کی وہاں موجود طالبان جنگجوؤں سے مسلح جھڑپ بھی ہوئی ۔ دھماکے کے بعد فضا میں دھوئیں کے بادل چھا گئے اور ہر طرف افراتفری پھیل گئی۔

سکیورٹی فورسز کو علاقے میں تعینات کر دیا ہے۔ طالبان کی عبوری حکومت کے قیام کے بعد گزشتہ چند ہفتے میں داعش کی جانب سے متعدد خوفناک حملے کیے جا چکے ہیں۔