Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کابل: پل محمود خان میں خودکش دھماکہ، چوبیس افراد جاں بحق

کابل: پل محمود خان میں خودکش دھماکہ، چوبیس افراد جاں بحق
April 19, 2016
کابل (نائنٹی ٹو نیوز) افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مرکزی علاقے پُل محمود خان میں دھماکے سے چوبیس افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ افغان وزارتِ داخلہ کے مطابق کابل میں ہونے والا دھماکہ خودکش تھا اور حملہ آور کار میں سوار تھا۔ صدر اشرف غنی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دھماکے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ صدر نے دھماکے کی مذمت بھی کی۔ افغانستان کی وزارتِ صحت کے مطابق دھماکے میں سو سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جس جگہ دھماکہ ہوا ہے وہ رہائشی علاقہ ہے اور اس کے قریب ہی افغان وزارتِ دفاع کی عمارت اور امریکی سفارتخانہ بھی واقع ہے جہاں دھماکے کے بعد سائرن بھی بجائے گئے تاہم سفارتخانے کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے سفارتخانہ متاثر نہیں ہوا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق طالبان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔