Saturday, July 27, 2024

کابل میں کار بم دھماکا،4افراد ہلاک ،23بچوں سمیت 90 سےزائد زخمی

کابل میں کار بم دھماکا،4افراد ہلاک ،23بچوں سمیت 90 سےزائد زخمی
January 15, 2019
کابل ( 92 نیوز) افغان دارالحکومت کابل ایک مرتبہ پھر بم دھماکے سے گونج اٹھا  ،  غیر ملکی کمپاؤنڈز کے قریب کار بم دھماکے میں چار افراد ہلاک اور 23 بچوں سمیت نوے سے زائد  زخمی ہوگئے  ، افغان صدر اشرف غنی نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ افغان حکام کے مطابق کار بم دھماکا جلال  آباد روڈ پر کیا  گیا جہاں پر  بین الاقوامی کمپنیوں اور این جی اوز کے دفاتر واقع ہیں ، زخمیوں کو اسپتال منتقل  کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے ۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا، پولیس ترجمان کے مطابق  حملے میں گرین ویلج نامی کمپنی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس پر پہلے بھی کئی بار حملے ہوچکے ہیں ۔ کسی تنظیم نے تاحال واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔