کابل میں عہد ماضی کی تصویری نمائش
کابل ( 92 نیوز) افغان دارالحکومت کابل میں سجی انتہائی خوبصورت فن پاروں کی نمائش جس میں افغانستان کی شاندار اسلامی روایات اور برداشت کے موضوع پر پینٹنگز پیش کی گئیں۔
نمائش کا اہتمام بابر باغ میں کیاگیاجہاں سولہویں صدی کے مغل دور اور دیگر افغان حکمرانوں کے عہد کو تصویری شکل میں پیش کیاگیا۔
نمائش دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد وہاں پہنچی اور خوب پسندیدگی کا اظہارکیا۔