Sunday, October 2, 2022

کابل میں طالبان کی حمایت میں خواتین کی ریلی

کابل میں طالبان کی حمایت میں خواتین کی ریلی
September 12, 2021 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) کابل میں طالبان کی حمایت میں خواتین نے ریلی نکالی۔

افغان میڈیا کے مطابق ریلی میں برقع پوش خواتین نے طالبان کے پرچم لہرائے اور امریکا مخالف نعرے لگائے۔

خواتین شرکا نے طالبان کی حمایت میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔ طالبان کے مسلح جنگجو خواتین ریلی کی حفاظت پر مامور تھے۔