کابل میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے تین افراد ہلاک ، متعدد زخمی

کابل (92 نیوز) افغان دارالحکومت کابل میں سڑک کنارے نصب ایک بم پھٹنے سے 3افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق ایک گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرائی جس کی وجہ سے اس میں سوار تین افراد لقمہ اجل بن گئے، ہلاک ہونےوالوں میں ایک سکیورٹی اہلکار بھی شامل تھا۔
تاحال کسی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی،دھماکہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب قطر میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔