Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کابل میں خودکش کار بم دھماکہ، تین غیرملکیوں سمیت بارہ افراد ہلاک، چھیاسٹھ افراد شدید زخمی

کابل میں خودکش کار بم دھماکہ، تین غیرملکیوں سمیت بارہ افراد ہلاک، چھیاسٹھ افراد شدید زخمی
August 23, 2015
کابل (ویب ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش کار بم دھماکے میں تین غیرملکیوں سمیت بارہ افراد ہلاک ہو گئے۔ کابل میں ایک اسپتال کے قریب خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار دھماکے سے اڑا دی۔ ہلاک ہونے والوں میں تین امریکی کنٹریکٹر بھی شامل ہیں۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتیں اور کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ دھماکے کی آواز کئی کلو میٹر دور تک سنی گئی۔ چھیاسٹھ افراد زخمی ہو گئے جبکہ زخمیوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ ابھی تک کسی گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے کابل دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں افغان بھائیوں کے ساتھ ہیں۔