Tuesday, November 29, 2022

کابل : فیول ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم‘ 50 افراد ہلاک‘ 28 زخمی

کابل : فیول ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم‘ 50 افراد ہلاک‘ 28 زخمی
کابل (ویب ڈیسک) افغانستان میں کابل قندھار ہائی وے پر فیول ٹینکر اورمسافر بس میں خوفناک تصادم ہوا۔ حادثے میں پچاس افراد ہلاک جبکہ اٹھائیس زخمی ہو گئے۔ بدقسمت بس کابل سے قندھار جا رہی تھی۔ تفصیلات کے مطابق افغان صوبے زابل میں مسافر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پچاس افراد ہلاک اور بیس زخمی ہو گئے ہیں۔ مسافروں سے بھری بس افغان صوبے قندھار سے کابل جارہی تھی کہ جنوبی صوبے زابل میں قندھار ہائی وے پر آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ افغان حکام کے مطابق حادثے میں کم از کم پچاس افراد ہلاک اور بیس زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔