Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کابل : طالبان نے غیرملکی گیسٹ ہاﺅس بارود سے اڑا دیا‘ متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

کابل : طالبان نے غیرملکی گیسٹ ہاﺅس بارود سے اڑا دیا‘ متعدد ہلاکتوں کا خدشہ
August 1, 2016
کابل (ویب ڈیسک) افغانستان کا دارالحکومت کابل رات گئے زور دار دھماکے سے لرز اٹھا۔ دہشت گردوں نے پل چرخی کے علاقے میں غیرملکیوں کے گیسٹ ہاوس کو بارود سے بھرے ٹرک سے نشانہ بنایا۔ طالبان نے درجنوں افراد کی ہلاکت اور حملہ آوروں کے ہوٹل میں داخل ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق دو حملہ آور مارے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کابل میں بگرام ائیر بیس کے قریب دہشت گردوں نے بارود سے بھرا ٹرک جلال آباد روڈ پر واقع غیرملکیوں کے گیسٹ ہاو¿س کے مرکزی دروازے سے ٹکرا دیا جس سے زوردار دھماکا ہوا جس کے بعد چار حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے عمارت میں داخل ہو گئے۔ افغان فورسز‘ ایلیٹ کمانڈوز کے یونٹ اور غیرملکی افواج کے خصوصی دستے نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا۔ افغان فورسز اور حملہ آوروں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ دہشت گردوں نے دستی بموں سے بھی حملہ کیا۔ گیسٹ ہاوس کے اطراف میں ایک کلومیٹر تک تمام راستے بھی بند کر دیے گئے۔ گیسٹ ہاوس میں غیرملکی کنٹریکٹرز قیام پذیر ہوتے ہیں۔ افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد غیرملکی سفارتخانوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔ دھماکے سے کچھ دیر پہلے شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی بند ہو گئی جو کچھ دیر بعد بحال کر دی گئی۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ گیسٹ ہاو¿س پر تین سال پہلے بھی حملہ کیا گیا تھا۔