Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کابل ایئرپورٹ کے مشرقی گیٹ پر دھماکہ اور فائرنگ

کابل ایئرپورٹ کے مشرقی گیٹ پر دھماکہ اور فائرنگ
August 26, 2021 --- ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) کابل ایئرپورٹ کے مشرقی گیٹ پر دھماکہ ہوا اور فائرنگ ہوئی۔

پینٹاگون کے پریس سیکریٹری جان کربی نے ایک ٹوئٹر پوسٹ میں تصدیق کی ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت میں ائیرپورٹ کے باہر دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے اور فائرنگ میں جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

ایک امریکی عہدیدار نے خبررساں ادارے کو بتایا کہ دھماکے سے جانی نقصان ہوا ہے، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ کتنے افراد زخمی ہوئے ہیں۔ عہدیدار نے ابتدائی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ زخمی ہونے والوں میں تین امریکی سروس ممبر بھی شامل ہیں۔

دو امریکی عہدیداروں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ ایک خودکش بم دھماکہ ہے۔

15 اگست کے بعد سے جب سے طالبان نے کابل کا کنٹرول سنبھالا ہے، غیر ملکی شہریوں اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ساتھ افغانوں کی بڑی تعداد افغانستان سے نکل رہی ہے۔ امریکہ اور اس کے اتحادی فوجیوں کے انخلا کے بعد ملک بھر میں تیزی سے پیش رفت ہوئی۔

وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار کے مطابق صدر جو بائیڈن کو دھماکے سے آگاہ کیا گیا ہے۔ امریکا 31 اگست کو ملک سے اپنی فوج کے مکمل انخلا سے قبل ایئر لفٹ کی دوڑ میں مصروف ہے۔