Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کابل ایئرپورٹ کے قریب خودکش دھماکا‘ ایک شخص ہلاک‘ 13 زخمی

کابل ایئرپورٹ کے قریب خودکش دھماکا‘ ایک شخص ہلاک‘ 13 زخمی
December 28, 2015
کابل (ویب ڈیسک) افغانستان میں کابل ائیر پورٹ کے قریب خودکش دھماکے میں ایک شخص ہلاک جبکہ تیرہ زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کابل پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹرک میں سوار ایک شخص نے خود کو دھماکے سے اڑایا جس کے نتیجے میں ایک بس بھی تباہ ہو گئی۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ قریبی دکانوں کے شیشے ٹو ٹ گئے۔ کابل پولیس کے سربراہ عبدالرحمان رحیمی کا کہنا ہے کہ خود کش دھماکے میں ایک شخص جان سے گیا جبکہ تین خواتین سمیت تیر ہ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ خودکش دھماکے کا مقصد لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانا تھا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔