Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کابل ایئرپورٹ پر افغان شہریوں کی امریکی ایئرفورس طیارے کیساتھ بھاگتے ویڈیو وائرل

کابل ایئرپورٹ پر افغان شہریوں کی امریکی ایئرفورس طیارے کیساتھ بھاگتے ویڈیو وائرل
August 16, 2021 --- ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) افغانستان کے کابل ایئرپورٹ پر افسوسناک صورتحال برقرار ہے، افغان شہریوں کی امریکی ایئرفورس کے طیارے میں سوار ہونے کے لیے کیساتھ بھاگنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

افغانستان کے کابل ایئرپورٹ پر عجیب و غریب مناظر دیکھنے میں آرہے ہیں، امریکی ایئرفورس کے طیارے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں افغان شہریوں کی بڑی تعداد امریکی فوجی طیارے میں سوار ہونے کے لئے رن وے پر طیارے کے ساتھ ساتھ بھاگ رہے ہیں، طیارے کے اڑان بھرنے اور زمین سے بلند ہونے تک شہریوں کی بہت بڑی تعداد طیارے کے ساتھ ساتھ یونہی بھاگتی رہی۔

امریکی فوجی اہلکاروں نے افغانیوں کو روکنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی، جس میں 3 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی فوجی اہلکار کا کہنا ہے کہ ہجوم بے قابو ہورہا تھا، شہریوں کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔