Friday, September 30, 2022

کابل اور جلال آباد دھماکوں سے لرز اُٹھے، 3 افراد جاں بحق، 21 زخمی

کابل اور جلال آباد دھماکوں سے لرز اُٹھے، 3 افراد جاں بحق، 21 زخمی
September 18, 2021 ویب ڈیسک

کابل / جلال آباد (92 نیوز) افغانستان کے دارالحکومت کابل اور جلال آباد میں بم دھماکوں میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 21 زخمی ہوگئے۔

طالبان کے برسراقتدارآنے کے بعد پہلی بار کابل میں دھماکا ہوا، دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعا ت ہیں۔

جلال آباد ميں دو بم دھماکے ہوئے جن میں طالبان کی گاڑيوں کو نشانہ بنايا گيا۔ دھماکوں میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 19 زخمی ہوئے۔

افغان میڈیا کے مطابق دھماکوں کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔