Friday, September 20, 2024

کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب خودکش کار بم دھماکہ، 3افراد ہلاک،18زخمی ہو گئے

کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب خودکش کار بم دھماکہ، 3افراد ہلاک،18زخمی ہو گئے
May 17, 2015
کابل (92نیوز) کابل میں ایئرپورٹ کے نزدیک دھماکے میں تین افراد ہلاک جبکہ 18افراد زخمی ہو گئے۔ افغان پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا ہے یہ واقعہ ایئرپورٹ کے باہر ایوی ایشن اتھارٹی کے دفاتر کے قریب پیش آیا ہے۔ عینی شاہد کے مطابق یہ ایک خودکش کار بم حملہ تھا۔ افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے صحافیوں کو بتایا کہ اس حملے میں تین گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں جن میں ایک غیرملکی فوجیوں کی تھی۔