Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کابل ائیر پورٹ کے مشرقی گیٹ پر دھماکہ اور فائرنگ، 15 افراد ہلاک، متعدد زخمی

کابل ائیر پورٹ کے مشرقی گیٹ پر دھماکہ اور فائرنگ، 15 افراد ہلاک، متعدد زخمی
August 26, 2021 --- ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) کابل ائیر پورٹ کے مشرقی گیٹ پر دھماکے اورفائرنگ کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ پینٹاگون نے بھی دھماکے کی تصدیق کر دی۔ کابل ایئر پورٹ پرفضائی آپریشن معطل کردیا گیا، تمام طیارے گراؤنڈ کر دیئے گئے۔

پینٹاگون کے پریس سیکریٹری جان کربی نے ایک ٹوئٹر پوسٹ میں تصدیق کی ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت میں ائیرپورٹ کے باہر دھماکہ ہوا اور فائرنگ بھی ہوئی۔ ایئر پورٹ پر تعینات امریکی کمانڈوز اور طالبان گارڈز بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔

ایک امریکی عہدیدار نے خبررساں ادارے کو بتایا کہ دھماکے سے جانی نقصان ہوا ہے، عہدیدار نے ابتدائی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ زخمی ہونے والوں میں تین امریکی سروس ممبر بھی شامل ہیں۔

دو امریکی عہدیداروں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ ایک خودکش بم دھماکہ ہے۔

15 اگست کے بعد سے جب سے طالبان نے کابل کا کنٹرول سنبھالا ہے، غیر ملکی شہریوں اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ساتھ افغانوں کی بڑی تعداد افغانستان سے نکل رہی ہے۔ امریکہ اور اس کے اتحادی فوجیوں کے انخلا کے بعد ملک بھر میں تیزی سے پیش رفت ہوئی۔

وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار کے مطابق صدر جو بائیڈن کو دھماکے سے آگاہ کیا گیا ہے۔ امریکا 31 اگست کو ملک سے اپنی فوج کے مکمل انخلا سے قبل ایئر لفٹ کی دوڑ میں مصروف ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔