Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کابل ائیرپورٹ پر سکیورٹی کی غیر یقینی صورتحال، پی آئی اے کا کابل آپریشن معطل

کابل ائیرپورٹ پر سکیورٹی کی غیر یقینی صورتحال، پی آئی اے کا کابل آپریشن معطل
August 16, 2021 --- ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کابل ائیرپورٹ پر سکیورٹی کی غیر یقینی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پی آئی اے کا کابل آپریشن معطل کردیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کابل ائیرپور ٹ پر اسٹاف کے نہ ہونے اور لوگوں کے رن وے پر ہجوم کے باعث فیصلہ کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق مسافروں، عملے اور اثاثوں کی حفاظت کی خاطر پروازیں غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئیں۔

آج پی آئی اے کی تین پروازوں نےاسلام آباد سے کابل کے لیے روانہ ہونا تھا۔