Thursday, October 6, 2022

کابل:افغان خفیہ ایجنسی کی عمارت کے قریب خودکش دھماکہ، چھ افراد ہلاک

کابل:افغان خفیہ ایجنسی کی عمارت کے قریب خودکش دھماکہ، چھ افراد ہلاک

کابل (92 نیوز) افغانستان میں خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کی عمارت کے قریب خودکش حملے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش حملہ آور نے این ڈی ایس کی چیک پوسٹ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

ہلاک ہونے والے تمام افراد عام شہری قریب کھڑی ایک گاڑی میں بیٹھے تھے۔ دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں  لے لیا۔

افغان میڈیا کے مطابق دھماکے میں زخمی تین افراد کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی۔