Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کائنات کا سب سے بڑا نظام شمسی دریافت

کائنات کا سب سے بڑا نظام شمسی دریافت
January 30, 2016
فرینکفرٹ (ویب ڈیسک) ماہرین فلکیات نے ایک ایسے نظام شمسی کو دریافت کیا ہے جس کا ایک بہت بڑا سیارہ اس نظام کے مرکز سے اتنا دور ہے کہ اسے اس ستارے کے گرد اپنے مدار میں ایک چکر پورا کرنے میں تقریباً ایک ملین سال (زمین کے دس لاکھ سال کے برابر )لگتے ہیں۔ یہ مدار اتنا بڑا ہے کہ بے چارا سیارہ اب تک اپنے سورج کے گرد صرف 50 چکر ہی لگا سکا ہے۔ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ یہ اب تک دریافت ہونا کائنات کا سب سے بڑا نظام شمسی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ نظام شمسی کا مذکورہ سیارہ ماہرین فلکیات کے علم میں تھا مگر ان کا خیال تھا کہ خلا میں تیرتا ہوا یہ انتہائی عظیم الجثہ سیارہ اکیلا فلکیاتی جسم ہے اور یہ کسی نظام شمسی کا حصہ نہیں ہے۔ حالیہ نئی ریسرچ میں ماہرین نے اس سیارے کو ایک ستارے کیساتھ منسلک کر دیا ہے جو اس سیارے سے ایک ٹریلین یا دس کھرب کلومیٹر دور ہے۔ اس طرح یہ سیارہ اور اس کا ستارہ ایک ایسے نئے نظام شمسی کا حصہ ہیںجو آج تک دریافت کیا جانے والا سب سے دوردراز سولر سسٹم ہے۔ ماہرین کاکہنا ہے کہ اس نئے نظام شمسی کے واحد سیارے اور ستارے کے درمیان فاصلہ اتنا زیادہ ہے کہ وہ ہماری زمین اور ہمارے سورج کے درمیان فاصلے کا سات ہزار گنا بنتا ہے۔ واضح رہے کہ کسی بھی نظام شمسی کیلئے ایک سورج کے علاوہ ایک یا ایک سے زائد سیاروں کا ہونا لازمی ہوتا ہے۔