Friday, December 9, 2022

کئی  روز سے نظر بندی کے باعث عید ملن پارٹی میں شرکت نہیں کرسکتا : علی گیلانی

کئی  روز سے نظر بندی کے باعث عید ملن پارٹی میں شرکت نہیں کرسکتا : علی گیلانی
سرینگر(92نیوز)حریت رہنما سید علی  گیلانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو روس میں  بھارتی وزیراعظم سے کشمیر کے مسئلے پر بات کرنی چاہیے تھی،سید علی گیلانی کہتے ہیں کئی روز سے نظر بند ہیں اس لئے عید ملن پارٹی میں شرکت نہیں کر سکتے۔ تفصیلات کے مطابق کشمیری رہنما سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلے پر پاکستان سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں،پاکستان نے ہمیشہ کشمیر کے حق میں بات کی ،انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کے لئے آواز اٹھائی۔ حریت رہنما سید علی گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے عید ملن پارٹی کی دعوت ٹھکرائی نہیں لیکن نظر بندی کی وجہ سے وہ پارٹی میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔