Monday, September 26, 2022

کئی دہائیوں سے پیپلزپارٹی نے سندھ کےعوام کے حقوق پر ڈاکہ مارا، شہبازگل

کئی دہائیوں سے پیپلزپارٹی نے سندھ کےعوام کے حقوق پر ڈاکہ مارا، شہبازگل
September 27, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا پچھلی کئی دہائیوں سے پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ کےعوام کے حقوق پر ڈاکہ مارا۔

شہباز گل نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد ٹرانسپورٹ، سڑکوں، صحت، تعلیم کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی تھی۔ صوبائی حکومت نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی۔

اُن کا کہنا تھا گلیوں اور سڑکوں کی مرمت سے لے کر کے سی آر تک عمران خان کراچی کےعوام کی خدمت کررہے ہیں، پی پی پی نے صرف لوٹ مار کی۔