Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

علماءاور حکومتی وفد کے مابین مذاکرات میں اہم پیشرفت

علماءاور حکومتی وفد کے مابین مذاکرات میں اہم پیشرفت
March 30, 2016
اسلام آباد (92نیوز) شاہ اویس نورانی اور رفیق پردیسی کی کوششیں رنگ لے آئی ہیں اور علماءاور حکومتی وفد کے مابین مذاکرات میں اہم پیشرفت واقع ہو گئی ہے۔ اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ اویس نورانی نے کہا تھا کہ ریڈ زون میں آپریشن کی نوبت نہیں آئے گی‘ کچھ دیر انتظار کریں۔ دوسری جانب حکومت نے ڈی چوک کو خالی کرانے کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر رکھی تھیں اور وہاں پر بھاری نفری تعینات تھی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں دھرنا دینے والی قیادت کی اہم ترین شرط بھی مان لی گئی ہے۔ مذاکرات میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار‘ خواجہ سعد رفیق اور امیرالحسنات بھی شامل تھے۔