Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈی پی اومظفرگڑھ نےسونیاکی ہلاکت سےمتعلق ابتدائی رپورٹ آئی جی کوبھجوادی

ڈی پی اومظفرگڑھ نےسونیاکی ہلاکت سےمتعلق ابتدائی رپورٹ آئی جی کوبھجوادی
October 13, 2015
مظفر گڑھ(92نیوز)ڈی پی او مظفرگڑھ نے سونیا کی ہلاکت سے متعلق ابتدائی رپورٹ آئی جی پنجاب کو بھجوا دی،رپورٹ  میں  ایس ایچ او تھانہ سٹی کوغفلت کا مرتکب  قرار دیا  گیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کو ڈی پی او مظفرگڑھ ملک اویس کی طرف سے بھجوائی جانے والی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سونیا 4اکتوبر دو ہزار پندرہ کو ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد بلال کے پاس اپنے ساتھ زیادتی کی شکایت لے کر گئی اور کہا کہ ملزموں منیب عرف منا جو اس کا رشتے میں ماموں لگتا ہے نے اے ایس آئی نور اور کانسٹیبل عبدالقیوم دستی کے ساتھ مل کر اس کے ساتھ زیادتی کی اور اس پر تشدد کیا اور اس کے کانوں کی بالیاں بھی اتار لی ہیں تاہم ایس ایچ او تھانہ سٹی نے غفلت برتتے ہوئے کوئی کارروائی نہ کی جس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود تھانہ میں سونیا کی کسی نے بات نہ سنی جس پر اس نے احتجاجاً تھانے کے سامنے پٹرول چھڑک کر خودسوزی کر لی۔ سونیا نے میڈیکل آفیسر کو بھی بیان دیتے ہوئے کہا کہ چاراکتوبر دوہزار پندرہ کو قیوم دستی کے ڈیرے پر منادستی، قیوم اور نور نے اجتماعی زیادتی کی۔ ڈی پی اومظفرگڑھ ملک اویس نے بتایا کہ سونیا نے ایک درخواست منیب عرف منا دستی اور کانسٹیبل عبدالقیوم دستی کے خلاف دی تھی کہ بارہ اکتوبر کو سونیا نے ملزموں کے ساتھ صلح کر لی جس پر مقدمہ درج نہ کیا گیا،سونیا خودسوزی کیس کی رپورٹ نائنٹی ٹو نیوز کو موصول ہو گئی ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ ملزموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔  
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔