Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈی سی او ڈیرہ غازیخان کو ن لیگ کی مقبولیت میں کمی چبھنے لگی

ڈی سی او ڈیرہ غازیخان کو ن لیگ کی مقبولیت میں کمی چبھنے لگی
October 1, 2015
ڈیرہ غاریخان(92نیوز) ڈی سی او ڈی جی خان اور قائم مقام کمیشنر ڈی جی خان ندیم الرحمن کا وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی خواجہ آصف کو خط اگر اوور بلنگ ختم نہ کی گئی توآنے والے بلدیاتی الیکشن میں ن لیگ کا ووٹ بنک متا ثر ہوگس ۔ خط کی کاپی 92 نیوز نے حاصل کر لی ۔ تفصیلات کےمطابق ڈیرہ غازی خان کے ڈی سی او اور قائم مقام کمیشنرندیم الرحمن نے وفاقی وزیر خواجہ آصف  کو بلدیاتی الیکشن میں جیتنے کا راز بتا دیا ۔ڈی سی او نے وفاقی وزیر کے نام لکھے گئے اپنے خط میں کہا ہے کہ ڈی جی خان کے شہریوں کو شدید اوور بلنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے آپ یعنی وفاقی وزیر خواجہ آصف میپکو کو ھدایات دیں کہ اوور بلنگ کو ختم کرے ورنہ اس کا خمیازہ آنے والے بلدیاتی الیکشن میں حکمران جماعت کو بھگتنا پڑسکتا ہے ۔ اس موقع پر ڈی سی او ڈی جی خان نے کوٹ چھٹہ کے ایک احتجاج کاحوالہ دیا ہے جس میں ڈی سی او صاحب کہتے ہیں کہ اوور بلنگ کی وجہ سے شہریوں نے روڈ کو بلاک کر دیا تھا جسکی وجہ سے انتظامیہ کو شرمناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا لہذا میری یعنی ڈی سی او ڈی جی خان کی آپ سے درخواست ہے کہ میپکو انتظامیہ کو ڈی جی خا ن میں کنٹرول کیا جائے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔