Monday, November 28, 2022

ڈی جے ولی سنز نے ڈی جے بٹ سے پی ٹی آئی کا جلسہ چھین لیا

ڈی جے ولی سنز نے ڈی جے بٹ سے پی ٹی آئی کا جلسہ چھین لیا
لاہور (92نیوز) ولی سنز تحریک انصاف کے پشاور جلسے میں میوزک کا تڑکا لگائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نو مئی کو خیبرپختونخوا میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ اسلام آباد دھرنے کے دوران دھنیں بکھیرنے والے ڈی جے بٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی نے پشاور جلسے میں میوزک کا ٹھیکہ انہیں دے دیا ہے لیکن ان کا یہ دعویٰ غلط نکلا۔ ڈی جے بٹ کی جلسے کا کنٹریکٹ حاصل کرنے کی دوڑ دھوپ کسی کام نہ آئی اور پی ٹی آئی نے لاہور کے بعد ایک بار پھر ڈی جے ولی سنز سے معاہدہ کر لیا ہے۔ تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے رہنما فضل محمد خان نے ڈی جے ولی سنز سے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے بیعانہ بھی دے دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے مطابق ڈی جے ولی سنز کا ریٹ کم اور کوالٹی بھی اچھی ہے۔ پی ٹی آئی قیادت نے ڈی جے بٹ کی جانب سے پشاور جلسے کا آرڈر حاصل کرنے کے دعویٰ پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔