Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈی جے بٹ چھے  کروڑ لے چکے، اپنا اکاؤنٹ چیک کریں: جہانگیر ترین، واجبات کا مسئلہ سنجیدہ ہے: ڈی جے بٹ

ڈی جے بٹ چھے  کروڑ لے چکے، اپنا اکاؤنٹ چیک کریں: جہانگیر ترین، واجبات کا مسئلہ سنجیدہ ہے: ڈی جے بٹ
July 9, 2015
فیصل آباد (نائنٹی ٹو نیوز) تحریک انصاف نے کہا ہے کہ ڈی جے بٹ چھے کروڑ لے چکے ہیں، اپنا اکاؤنٹ چیک کریں۔ پی ٹی آئی کی طرف کچھ بقایا نکلا تو ادا کریں گے جبکہ ڈی جے بٹ کا کہنا ہے کہ واجبات کی وصولی کا معاملہ سنجیدہ ہے۔ اب تک ملنے والی رقم سے لوگوں کو ادائیگیاں کی ہیں ٹیکس کہاں سے دوں۔ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن میں ملوث بڑی مچھلیوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ پی ٹی آئی سٹیٹس کو کے خلاف لڑ رہی ہے۔ ڈی جے بٹ کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ ان کو چھے کروڑ ادا کئے جا چکے ہیں۔ اس موقع سابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ عوام بڑی مچھلیوں کو پکڑنے کے لیے تحریک انصاف کا ساتھ دیں۔ ادھر ڈی جے بٹ نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف سے ملنے والے پانچ کروڑ نوے لاکھ روپے لوگوں میں تقسیم کر دئیے، اب بھی سو افراد کو ادائیگیاں کرنا ہیں۔ آٹھ کروڑ روپے کے واجبات کا مسئلہ سنجیدہ ہے، رقم ضرور وصول کروں گا۔ جہانگیر ترین کو بھائی کہتا ہوں انہیں تمام بل دکھاؤں گا۔ ڈی جے بٹ نے کہا کہ واجبات مل گئے تو ادائیگیوں کے بعد جو رقم بچے گی اس سے ٹیکس جمع کراؤں گا۔