Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈی جے بٹ نے دھرنے کا بل تحریک انصاف کی کمیٹی میں پیش کر دیا  

ڈی جے بٹ نے دھرنے کا بل تحریک انصاف کی کمیٹی میں پیش کر دیا  
July 11, 2015
اسلام آباد(92نیوز)ڈی جے بٹ نے تحریک انصاف کی کمیٹی کو دھرنے کے 120 دنوں کا  10 کروڑ 53 لاکھ 17 ہزار تین سو روپے کا بل پیش کر دیا ۔ ڈی جے بٹ 120 دنوں میں 38 لاکھ کا کھانا کھاگئے۔جنریٹر کا ایک کروڑ اور ڈیزل کا ایک کروڑ 95 لاکھ روپے کا بل پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جے بٹ نے واجبات کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کو بل پیش کردیئے ، ڈی جے بٹ نے متفرق اخراجات کے لیے ایک کروڑ ستر لاکھ روپے مانگ لیے، ڈی جے 120 دنوں میں 38 لاکھ روپے کا کھانا کھا گئے۔ڈی جے بٹ سروس کے نام پر 64 لاکھ 50 ہزاور روپے کا بل پیش کیا گیا ہے۔ بل میں ساونڈ سپیکر رینٹ کی مد میں 2 کروڑ 89 لاکھ ، ہیلپر اینڈ لوڈر کی مد میں 38 لاکھ 40 ہزار،اور ایس ایم ڈی سکرین کے پچھتر لاکھ روپے کا بل دیا گیا ہے ۔ کمیٹی کے اہم رکن شعیب صدیقی نے 92 نیوز کو بتایا کہ ڈی جے بٹ نے مجموعی طور پر 5 کروڑ 90 لاکھ روپے وصول کیے ، اب مزید کروڑوں روپے کے بل تھما دیئے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ ڈی جے سے پچھلی رقم کا حساب بھی مانگ لیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ڈی جے بٹ نے مجموعی طور پر  10 کروڑ 53 لاکھ 17 ہزار تین سو روپے کا بل پیش کیا ہے۔