Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈی جے بٹ آؤٹ، ڈی جے کامران ان

ڈی جے بٹ آؤٹ، ڈی جے کامران ان
April 29, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں میں رنگ جمانے والے ڈی جے بٹ کیمپ سے آؤٹ ہو گئے۔ اب ڈی جے کامران ٹائیگرز کے لہو کو گرمائیں گے۔ ڈی جی بٹ جو تحریک انصاف کے جلسوں کا حصہ سمجھے جاتے تھے، ماضی کے اختلافات کے باعث اب پی ٹی آئی کیمپ سے آؤٹ ہو گئے ہیں۔ اسلام آباد میں بقایا جات کا تنازعہ تو حل کرا دیا گیا لیکن اس کے بعد سے ڈی جے بٹ کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ لاہورمیں ہونے والے جلسے کےلیے پی ٹی آئی نے ڈی جے بٹ کو لفٹ نہ کراتے ہوئے ان کی جگہ ڈی جے کامران کو چانس دے دیا ہے۔ ڈی جی بٹ نے اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرکے شکوہ بھی کیا جس پر عمران خان نے انہیں  آئندہ جلسے پر چانس دینے کا یقین دلایا ہے۔ اب چئیرنگ کراس جلسے کے دوران ڈی جے کامران ٹائیگرز کا جوش بڑھائیں گے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔