Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ڈی جی ملٹری آپریشنز سے افغان ہم منصب کی ملاقات ،بھارتی فوجیوں کی تلاش میں مدد کی پیشکش

ڈی جی ملٹری آپریشنز سے افغان ہم منصب کی ملاقات ،بھارتی فوجیوں کی تلاش میں مدد کی پیشکش
February 4, 2016
راولپنڈی(92نیوز)افغانستان کے ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل افضل امان نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کی، ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل ساحر شمشاد نے اپنے بھارتی ہم منصب سے بھی رابطہ کیا اور برفانی تودہ گرنے سے لاپتہ ہونے والی بھارتی فوجیوں کی تلاش میں مدد کی پیشکش کی۔ تفصیلات کےمطابق افغانستان کے ڈی جی ملٹری آپریشنز مجیر جنرل افضل امان نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور ڈی جی ایم او میجر جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کی، ملاقات میں پاک افغان بارڈر مینجمنٹ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران اتفاق کیا گیا کہ دونوں ملک اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور سرحد کے دونوں اطراف سیکورٹی کے انتظامات کومزید سخت بنائیں گے تاکہ دہشتگردوں  کے عزائم کو ناکام بنایا جا سکے،ملاقات کے دوران دوطرفہ ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی ایم او میجر جنرل ساحر شمشاد نے اپنے بھارتی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل پی آر کمار سے رابطہ کیا اور شمالی علاقوں میں برفانی تودے کی زد میں آ کر 10 بھارتی فوجیوں کی تلاش میں تعاون کی پیشکش کی۔