Saturday, October 1, 2022

ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت اہم اجلاس ،شہر میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا

ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت اہم اجلاس ،شہر میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا
کراچی(92نیوز)ڈی جی رینجرز کی صدارت میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس ہوا جس میں رینجرز کے سیکٹر کمانڈڑز اور پولیس کے ڈی آئی جیز نے شرکت کی شہر میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔ تفصیلات کےمطابق رینجرز ہیڈ کوارٹرزمیں ہونے والے اجلاس میں مختلف زونز کے "ڈی آئی جیز، اور رینجرز کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی جس میں  کراچی میں امن و امان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا بارہ ربیع الاول کی ریلیوں اور محافل کی سیکورٹی کے حوالے سے سیکورٹی امور پر غور کیا گیا۔ دوسری جانب مسیحی برادری کے وفد  نے آرچ بشپ آف کراچی جوزف کوٹس کی قیادت میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر سے ملاقات کی وفد نے  کرسمس کی تقریبات کی سکیورٹی کے حوالےسے اپنے  تحفظآت سے آگاہ کیا۔ ڈی جی رینجرز نے مسیحی برادری   کو یقین دلایا کہ وہ اپنی مذہبی عبادات و رسومات  بھرپور انداز میں ادا کریں  انہیں تحفظ دیا جائے گا۔