Saturday, July 27, 2024

ڈی جی رینجرز نے کراچی ایئرپورٹ پر فائرنگ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر دی

ڈی جی رینجرز نے کراچی ایئرپورٹ پر فائرنگ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر دی
February 4, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی ایئرپورٹ پر فائرنگ کی تحقیقات کیلئے ڈی جی رینجرز نے کمیٹی بٹھا دی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز پر پی آئی اے ملازمین پر گولی چلانے کے الزامات سامنے آنے پر سندھ رینجرز کے ڈی جی میجر جنرل بلال اکبر نے تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی کا سربراہ بریگیڈیئر رینک کا افسر ہو گا۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کو تحقیقات کے بعد رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا ہے کہ کمیٹی مختلف پہلوو¿ں سے جائزہ لے گی اور واقعہ میں ملوث اندرونی اور بیرونی عناصر کی شناخت بھی کرے گی۔