Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ڈی جی رینجرزمیجر جنرل محمد سعید کا پی ایس 114کا دورہ،انتظامات کا جائزہ

ڈی جی رینجرزمیجر جنرل محمد سعید کا پی ایس 114کا دورہ،انتظامات کا جائزہ
July 8, 2017

کراچی (92نیوز)ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل محمد سعید نے کراچی کے حلقے پی ایس  114  میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور حلقہ کے ووٹرز کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت دیں۔

تفصیلات کےمطابق ڈی جی رینجرز میجرجنرل محمد سعید  کراچی کے صوبائی اسمبلی کے حلقے 114 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے کیے جانے والے سیکیورٹی انتطامات کا جائزہ لینے پہنچے اور اس دوران جوانوں سے ملاقات کی۔ ڈی جی رینجرز نے سیکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ حلقہ 114 کے پرامن شہری بلا خوف و خطر کسی بھی دھمکی سے مرعوب ہوئے بغیر اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں۔ شہریوں کے تحفظ کو یقینی  بنانے  کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے گئے ہیں جس کا مقصد پرامن ماحول میں الیکشن کا انعقاد ہےجبکہ رینجرز نے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ اور شرپسندسرگرمی کی اطلاع فوری رینجرز کو دیں۔