ڈی جی خان پولیس کی بس پر اسکول کے بچوں کو سیر کرائی جانے لگی

ملتان(92نیوز)ڈیرہ غازی خان پولیس کی بس پر اسکول کے بچوں کوسیروتفریح کرائی جانے لگی جبکہ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اعلیٰ پولیس افسروں کے کہنے پر بسیں لے کر آئے ہیں ۔
تفصیلات کےمطابق ڈی خان پولیس کی بس پر اسکول کے بچوں کو سیر کے لئے ملتان لایا گیا ہے جہاں بچے سیر سے تو خوب محظوظ ہوئے لیکن جب اہلکاروں سے یہ سوال کیا گیا کہ پولیس کی گاڑی کو نجی طور پر کیوں استعمال کیا جارہا جس پر اہلکاروں کا کہنا تھا کہ ہم تو اعلی افسران کے حکم پر ان بچوں کو لے آئے ہیں ۔