Thursday, September 19, 2024

ڈی جی خان میں پنجاب رینجرز کی خفیہ اطلاع پر کارروائی ، تین دہشتگرد ہلاک

ڈی جی خان میں پنجاب رینجرز کی خفیہ اطلاع پر کارروائی ، تین دہشتگرد ہلاک
February 17, 2018

راولپنڈی (92 نیوز) ڈی جی خان میں پنجاب رینجرز کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئ جس میں تین دہشتگرد مارے گئے ۔
امن کے دشمنوں کے گرد گھیرا مزید تنگ ہو گیا ۔ ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حالیہ کارروائی ڈی جی خان میں کی گئی جہاں پنجاب رینجرز نے خفیہ اطلاعات پر انٹیلی جنس اداروں کے ہمراہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ۔ آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے 2 جوان زخمی ہوئے ۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ اس کامیاب آپریشن کے دوران رینجرز نے دیسی ساختہ بارودی سرنگیں ، راکٹ لانچرز ، اے کے 47 ، دستی بم اور مختلف اقسام کا اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا ۔