Wednesday, February 21, 2024

ڈی جی خان میں مخبری کے شبے پر ایک شخص کو بازو اور ناک کاٹ کر قتل کر دیا گیا

ڈی جی خان میں مخبری کے شبے پر ایک شخص کو بازو اور ناک کاٹ کر قتل کر دیا گیا
May 26, 2021

ڈی جی خان (92 نیوز) ڈی جی خان میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا۔ جرائم پیشہ گروہ نے مخبری کے شبے پر ایک شخص کو بازو اور ناک کاٹ کر قتل کر دیا جبکہ دوسرے شخص کو فائرنگ سے قتل کر دیا۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اندوہناک واقعہ پر سخت نوٹس لیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلی پنجاب کے نوٹس پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی متحرک ہو گئے ۔ ٹیمیں تشکیل دے کر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیے گئے ہیں۔ معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کے ملزمان کو کٹہرے میں لائیں گے۔

وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث سفاک قاتل قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے ۔ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔