Saturday, July 27, 2024

ڈی جی خان : رینجرز کی کارروائی میں 10 دہشتگرد ہلاک ،4 رینجرز جوان شہید

ڈی جی خان : رینجرز کی کارروائی میں 10 دہشتگرد ہلاک ،4 رینجرز جوان شہید
April 14, 2017
ڈیرہ غازی خان (92نیوز)ڈیرہ غازی خان کے علاقے چوٹی زیریں میں آپریشن ردالفساد کے تحت رینجرز نے دہشتگردوں کے خلاف بڑی کارروائی  کی اور دس دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ۔ اس آپریشن میں رینجرز کے چار جوان شہید اور  2 جوان زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق آپریشن ردالفساد، رینجرز نے اینٹیلی جنس اداروں اور سی ٹی ڈی کے ہمراہ  ڈیرہ غازی خان چوٹی زریں کے علاقے بستی دادوانی  میں دہشت گردوں کے خلاف بڑا آپریشن شروع کردیا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق علی الصبح ہونے والے آپریشن میں 10 دہشت گردوں کو بھرپور مقابلے کے بعد ہلاک کردیا گیا ہے ۔ہلاک ہونے والے 2 دہشت گرد کی شناخت نعیم عرف وکی اور اصغر عرف کلا گورچانی سے ہوئی ہے  جن کی سر کی قیمت مقرر تھی اور وہ سی ٹی ڈی کو دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس بڑے آپریشن میں رینجرز کے چار جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ، شہدا کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے جبکہ ایک زخمی جوان کو  سی ایم ایچ ملتان منتقل کردیا گیا ہے ، علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے، دہشت گردوں سے علاقہ کلئیر کروانے تک آپریشن جاری رہے گا۔