Thursday, September 29, 2022

ڈی جی خان : دیرینہ دشمنی پر دو افراد قتل ایک زخمی

ڈی جی خان : دیرینہ دشمنی پر دو افراد قتل ایک زخمی
ڈیرہ غازیخان(92نیوز)ڈیرہ غازی خان کے علاقے کالا میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے الیکشن آفس میں بیٹھے ہوئے دو افراد جابحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جس کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال ریفر کر دیا گیا ۔ تفصیلات کےمطابق ڈی جی خان کے علاقے کالا میں دیرینہ دشمنی نے دو افراد کی جان لے لی مخالفین نےاس وقت فائرنگ کر دی جب جاں بحق ہونے والے دونوں افراد انتخابی پولنگ سٹیشن میں بیٹھ کرانتخابی فہرستیں ترتیب دینے میں مصروف تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک شاہد نامی شخص کا بھائی آزاد حیثیت سے الیکشن لڑرہا ہے جب کہ فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جس کو تشویشناک حالت میں ڈی جی خان میں ریفر کر دیا گیا ہے جہاں اسکی حالت انتہائی تشویشناک بتا جارہی ہے۔