Wednesday, December 7, 2022

ڈی جی خان،بس حادثہ میں جاں بحق افراد کی تعداد21ہو گئی

ڈی جی خان،بس حادثہ میں جاں بحق افراد کی تعداد21ہو گئی
ڈیرہ غازی خان (92 نیوز) ڈی جی خان  بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 21 ہو گئی ، دوسری طرف ملتان میں جاں بحق ہونے والے تیرہ افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ ڈیرہ غازی خان میں خوفناک ٹریفک حادثے میں  جاں بحق ہونے والے 13 افراد کی  اجتماعی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے ملتان میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ میں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی  ۔ مخدوم جاوید ہاشمی ، ایم پی اے سلمان نعیم، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری اور ملک عامر ڈوگر بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔   جبکہ دوسری طرف حادثے میں جاں  بحق افراد کی تعداد 21 ہو گئی ہے ۔ واضح رہے  گزشتہ روز المناک حادثہ ڈیرہ غازی خان کے علاقے غازی گھاٹ کے قریب پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے دو مسافر بسیں آپس میں ٹکراگئیں اور بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا، حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ مسافر بسوں کو کاٹ کر زخمیوں اور جاں بحق افراد کو نکالا گیا۔