ڈی جی آئی ایس پی آر سے افغان میڈیا کے وفد کی ملاقات

راولپنڈی (92 نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر سے افغان میڈیا کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ جس میں پاک افغان سرحدی اموراور باہمی تعلقات کے لئے میڈیا کے کردار پر گفتگوہوئی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افغان میڈیا وفد ایک ہفتے کے لیے پاکستان آیا ہو ا ہے ،جس میں ان کو پاکستان کے مختلف علاقوں سمیت شمالی وزیرستان کا دورہ بھی کرایا جائے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن و استحکام کے لئے کام کر رہے ہیں۔