Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ڈی ایچ کیو کوہاٹ سے کورونا کے 4 مریض صحتیاب ہو کر ڈسچارج

ڈی ایچ کیو کوہاٹ سے کورونا کے 4 مریض صحتیاب ہو کر ڈسچارج
April 28, 2020

کوہاٹ ( 92 نیوز) خیبرپختونخوا سے اچھی خبر ہے کہ ڈی ایچ کیو کوہاٹ اسپتال میں کوروناوائرس  کے 4 مریض صحت یاب  ہو کر  گھروں کو چلے گئے  ، صحت یاب ہونیوالوں میں چین سے تعلق رکھنے وال ایوسف بھی شامل  ہے ،اسپتال کے قرنطینہ وارڈ میں کورونا کے 13 مریض رہ گئے۔

انتظامیہ کے مطابق  یوسف کورونا سے متاثر ہونے والا کوہاٹ میں آخری غیر ملکی تھا ، صحتیاب مریض گھروں کو چلے گئے، ڈی ایچ کیو اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں کورونا کے 13 مریض ابھی بھی زیر علاج ہیں۔

کوہاٹ میں اب تک کورونا کے 45 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔