Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈی ایچ اے کراچی نے عدالتی حکم پر پرویز مشرف کی جائیداد ضبط کر لی

ڈی ایچ اے کراچی نے عدالتی حکم پر پرویز مشرف کی جائیداد ضبط کر لی
August 1, 2016
کراچی (92نیوز) سابق صدر پرویز مشرف کی کراچی میں عدالتی حکم میں جائیداد ضبط کرلی گئی۔ سابق صدر کی جائیداد کی ضبطگی کے حوالے سے عدالتی ناظر کو زبانی طور پر آگاہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیشل جج اسلام آباد کے حکم پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساوتھ نے سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات پر عمل درآمد کرادیا۔ ڈی ایچ اے نے سابق صدر کی جائیداد کی ضبطگی کے حوالے سے ناظر کورٹ کو زبانی آگاہ کر دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساوتھ نے سابق صدر کے ڈی ایچ اے میں چار بنگلے ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔ فیز 8 خیابان فیصل کا بنگلہ نمبر 172 اور ڈی ایچ اے 8 کا بنگلہ نمبر 301 کے ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ علاوہ ازیں سابق صدر پرویز مشرف کی آرمی ہاوسنگ اسکیم کا ایک بنگلہ اور پلاٹ بھی بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ عدالتی ناظر امین میمن کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ اے نے سابق صدر پرویز مشرف کی کراچی میں تمام جائیداد ضبط کرنے کی زبانی اطلاع دے دی ہے۔ ڈی ایچ اے کی جانب سے تحریری رپورٹ آنے پر خود جائیداد ضبطی کا جائزہ لوں گا۔ واضح رہے کہ پرویز مشرف کی خصوصی عدالت اسلام آباد سے مسلسل غیر حاضری پر عدالت نے کراچی میں جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔