Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ڈی ایچ اے سکینڈل : نیب کا امجد کیانی کو دوبارہ شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

ڈی ایچ اے سکینڈل : نیب کا امجد کیانی کو دوبارہ شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ
February 10, 2016
اسلام آباد (92نیوز) ڈی ایچ اے اراضی سکینڈل میں گرفتار ملزم نے سابق آرمی چیف کے بھائی کے بارے میں عدالت کو صاف صاف بتا دیا۔ دوران سماعت ملزم کا کہنا تھا کہ کمپنی اکاونٹ سے رقم امجد کیا نی نے نکلوائی تھی۔ نیب نے ملزم کے بیان کے بعد امجد کیا نی کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق امجد کیانی کمپنی کے گرفتار سی او وسیم اسلم نے احتساب عدالت کے روبرو بتایا کہ وہ امجد کیانی کی کمپنی میں ملازم تھا اور بنک اکاونٹ بھی کمپنی کے نام ہونے کی وجہ سے امجد کیانی ہی رقم نکلوانے کے مجاز تھے۔ ملزم نے عدالت کو بتایا کہ کمپنی اکاونٹ سے امجد نے مختلف اوقات میں رقوم نکلوائیں۔ یہ رقم زمین کی خریداری اور ادائیگیوں کی مد میں نکلوائی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم وسیم بٹ کے بیان کے بعد معاملے کی چھان بین کے لئے نیب نے امجد کیانی کو دوبارہ طلبی کے سمن جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امجد کیانی کو شامل تفتیش کرکے ان سے بنک اکاونٹ کی تفصیلات حاصل کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ ایک ارب 88کروڑروپے کے ڈی ایچ اے اراضی سکینڈل میں نیب نے تین ملزموں کو گرفتار کیا تھا جس میں امجد کیانی کی کمپنی کا سی او وسیم اسلم اور دو ریٹائرڈ فوجی افسر بریگیڈئیر جاوید اقبال اور کرنل صباحت قدیر بٹ شامل تھے جو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں۔