Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ڈی این اے کے ذریعے میتوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے: ڈاکٹر الطاف

 ڈی این اے کے ذریعے میتوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے: ڈاکٹر الطاف
December 11, 2016

 اسلام آباد(92نیوز)بدقسمت طیارہ کی جائے حادثہ سے جنید جمشید کہ اہلیہ کا پرس بھی مل گیا۔  لیکن دونوں میاں بیوی کی شناخت نہ ہوئی، پمز کے  ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر الطاف کا کہنا ہے کہ ڈی این اے کے ذریعے میتوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔ لاشیں  سترہ دسمبر تک لواحقین کے حوالے کردی جائیں گی۔۔

تفصیلات کےمطابق پمزمیں ڈاکٹر الطاف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پی آئی اے طیارہ حادثے میں 47 لاشیں موصول ہوئی تھیں جن میں سے 9 میتیں لواحقین کے حوالے کردی گئی ہے۔ امید ہے 17 دسمبر تک باقی میتیں  بھی ورثا کے حوالے کردی جائیں گی۔

پمز کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دو غیرملیکوں کے ڈی این اے سیمپل باقی ہیں ۔ دوسری جانب حویلیاں میں جائے حادثہ سے جنید جمشید کی اہلیہ کا پرس مل گیا ہے۔ پرس سے انکی اہلیہ کا شناختی کارڈ اور جنید جمشید کی تصاویر بھی ملی ہیں۔