Saturday, October 1, 2022

ڈی ایس پی گلبہار کراچی کے دفتر پر کریکر حملہ ، بم پھٹ نہ سکا

ڈی ایس پی گلبہار کراچی کے دفتر پر کریکر حملہ ، بم پھٹ نہ سکا

کراچی ( 92 نیوز) شہر قائد کے محافظوں پر دہشت گردوں کا ایک اور حملہ موٹر سائیکل پر سوار ملزمان  ڈی ایس پی گلبہار کے دفتر میں بم پھینک کر فرار ہوگئے، جو کہ خوش قسمتی سے نہ پھٹ سکا، آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی جبکہ اہلکاروں کو سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ۔

کراچی میں  قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار دہشت گردوں کے نشانے پر 25 روز کے دوران اہلکاروں پر دہشت گردی کا پانچواں واقعہ ، لیاقت آباد کے علاقے میں ایس ڈی پی او گلبہار کے دفتر میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم ملزمان دیسی ساختہ بم پھینک کر فرار ہوگئے  جو خوش قسمتی سے  نہ پھٹ سکا ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی رینجرز پولیس اور بی ڈی ایس کا عملہ موقع پر پہنچ گیا ، واضح رہے کہ واقعے کے وقت ڈی ایس پی اور دیگر عملہ بھی دفتر میں موجود تھا ۔

آئی جی سندھ نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی واضح رہے کہ اس سے قبل ماہ جولائی میں ہی تین پولیس اہلکار و افسران کو دہشت گرد گولیوں کا نشانہ بناکر شہید جبکہ ایک کو زخمی کر چکے ہیں۔